روسی مسافر طیارہ گرکرتباہ:71 افراد ہلاک

February 12, 2018

ماسکو: روسی ائر لائن سراتوو کا مسافر بردار طیارہ گرنے سےعملے سمیت طیارے میں سوار تمام 71 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی حکام کے مطابق سراتووائرلائن کا طیارہ ماسکو سے یورال شہر جا رہا تھا جو دومودیدیوائرپورٹ سے پرواز کے چند منٹوں بعد ہی لاپتہ ہوگیا۔

طیارہ ماسکو کے جنوب مشرق میں پچاس میل دور آرگونوو کے قریب گر کر تباہ ہوا، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ جن میں 65 مسافر اور عملے کے 6 ارکان شامل ہیں۔

نجی ائر لائن کی یہ پرواز نمبر اے این 48 گرنے سے پہلے ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نیچے کی جانب آ رہی تھی جس کے بعد طیارہ گرکرتباہ ہوا۔

روسی صدر ولادی میر پوتن نے ہلاک افراد کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
 

ضرور دیکھئے