کینیڈامیں شدیدبرفباری،فضائی ٹریفک متاثر،کاروبارزندگی منجمد

January 3, 2018

مونٹریال :کینیڈامیں سردی کی شدید لہر اور برف باری کے باعث فضائی ٹریفک کا نظام درہم برہم اور سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

کینیڈامیں برف باری نے نظام زندگی منجمد کردیاہے۔ فضائی کمپنیوں نے سالانہ تعطیلات منانے والے مسافروں کی سہولت کے لیئے ٹکٹ کی تاریخ تبدیل کرانے کی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 کینیڈا کے سرکاری حکام کے مطابق نئے سال کے پہلے دن صرف ٹورانٹو ایئر پورٹ سے پانچ سو پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں دیگر شہروں مونٹریال، کیلگری اور اٹاوا میں بھی ایسی ہی صورتحال رہی۔

ہوائی اڈوں کے رن ویز سے برف ہٹانے کے باعث سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ایئر پورٹس پر پھنس جانے والے مسافروں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے فضائی کمپنیوں سمیت متعدد اداروں کے ملازمین بروقت اپنے اپنے دفاتر نہ پہنچ سکے۔  ایجنسی / سماء