سخت سردی نے امریکا کو جما دیا

January 3, 2018

نیویارک : سخت سردی نے امریکا میں اسے ڈھیرے دالے کے ہر چیز کو جما دیا، خون جما دینے والی سردی نے دریا اور نیاگرا فالز بھی جما دیئے۔

امریکی میڈیا سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق امریکا میں سرد موسم اور برف باری نے انتہا کردی، خون جما دینے والی سردی نے نظامِ زندگی درہم برہم کردی۔

 

امریکا میں سخت سردی کی لہر کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میسچوسٹ میں سخت سردی کے باعث زیر آب شارک مچلیاں بھی مرنے لگی ہیں۔

مختلف ریاستوں میں کئی روز سے جاری شدید برف باری سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

 

صرف یہی نہیں بلکہ برف باری سے جہاں فٹ پاتھ، سڑکیں اور بس اسٹاپس برف سے مکمل طور پر ڈھکے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں وہیں

 

مسی سپی کا دریا بھی برف جم گیا ہے اور سطح آب پر برف کے بڑے بڑے ٹکڑے تیرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکا میں ریکارڈ توڑ سردی سے نو افراد ہلاک ہوگئے، شدید برف باری کے باعث انڈیانا پولیس اور سنسناٹی میں اسکولوں کو بند کردیا گیا۔

گھروں کے باہر لگے فوارے بھی منجمند ہیں جبکہ گاڑیاں برف کی سفید چادر اوڑھے ہوئی ہیں اور ڈرائیورز کو سفر میں نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شدید برف باری کے باعث جہاں ایک طرف ٹریفک حادثات کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے، وہیں پولیس کی جانب سے احتیاط برتنے کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے، جب کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ سماء