Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برطانیہ میں نئے سال کا جشن،دریائے ٹیمز پر شاندار آتشبازی

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago

لندن : برطانوی شہر لندن میں جانے والے سال کو الوداع کہنے اور نئے سال کی آمد کو شاندار آتشزبادی سے یادگار بنایا گیا، دریائے ٹیمز کے کنارے آنکھوں کو خیرہ کرنے والی آتشزبازی نے جادوئی ماحول بنا ڈالا۔

نئے ارادے، نئے وعدے، نئي اميديں نئي خواہشات لیے سال نو کي نئي خوشياں جب برطانیہ پہنچی تو سال 2018 کا شاندار خیر مقدم کیا گیا۔

لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے اور الیزبتھ ٹاور کے ارد گرد جس جانب نظر دوڑائی جائے لوگ الوداع دو ہزار سترہ الوداع کہتے نظر آئے۔

 

دنيا کے دیگر ممالک کی طرح برطانوی شہریوں نے بھی دل کھول کر نئے سال کی آمد پر جشن منایا۔ آتش بازي کے شاندار مظاہروں نے آنکھوں کو خيرہ کرديا۔

اندار آتشبازی سے لندن برج، الیزبتھ ٹاور اور دریائے ٹیمز کی فضائيں روشني ميں نہا گئيں، جہاں گھنٹہ بجا کر سالِ نو کا خيرمقدم کيا گيا۔ لندن اور دیگر شہروں میں ہونے والے جشن نے چاروں جانب روشنیوں کا سیلاب بہا دیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے لندن تقریب اور آتشبازی کی شانداری ویڈیوز اور تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube