Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

سگریٹ کا ٹوٹا پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2018 | Last Updated: 3 years ago

دبئی : دبئی شہر کو صاف رکھنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، سیگریٹ کا ٹوٹا پھینکے پر شہریوں کو 500 سے ایک ہزار درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دبئی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کو چھوٹی سی غلطی پر بھی انتظامیہ کی جانب سے بھاری بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شہر میں گندگی پھیلانے والوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا، سگریٹ نوشوں کو خبردار کرنے کیلئے ایک مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں انہیں سڑکوں، پارکوں، گلیوں بازاروں اور عوامی مقامات پر سگریٹ کے ٹوٹے پھینکنے سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اب اگر سگریٹ نوش ٹوٹے عام راستوں اور گاڑی چلاتے ہوئے شاہراہوں پر پھینکیں گے تو ان پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، اگر سگریٹ نوش پارکوں، کاروباری مراکز اور شاہراہوں پر سگریٹ کے ٹوٹے پھینکتے ہوئے بلدیہ انسپکٹرز کے ہتھے چڑھ گئے تو انہیں دو گنا جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا جبکہ اس غلطی پر دہرانے پر جرمانہ تین گنا کردیا جائے گا۔ ویب ڈیسک

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube