اسرائیلی وزیراعظم جلد بھارت کا دورہ کریں گے

Samaa Web Desk
January 13, 2018

نئی دہلی : اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اگلے ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین میگا میزائل ڈیل دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب س جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو آگلے ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے۔ سال 2003 میں ایریل شیرون کے دورہ بھارت کے بعد کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

اسرائیلی وزیر اعظم 4روزہ دورے پر 16جنوری کو بھارت پہنچیں گے، نتن یاہو میں دارالحکومت نئی دہلی میں سرکاری مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنی اہلیہ کے ہمراہ آگرہ میں تاج محل کا دورہ بھی کریں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بھارتی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گےجبکہ ممبئی میں بالی ووڈ اسٹارز اور ڈائریکٹرز سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر بھار ت کا اسرائیل کے ساتھ میگا میزائل ڈیل دوبارہ شروع ہونے کا امکان بھی پیدا ہوگیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور حکومت اسرائیل کے ساتھ 500ملین ڈالر مالیت کے اسپائیک اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ،خریدنے سے متعلق طریقوں پر غور کررہی ہے۔

جنرل بپن روات کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے حالیہ 8 ہزار میزائلوں کی خریداری کی ڈیل ملکی دفاعی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے میزائل خود بنانے کی پیشکش کےبعد ملتوی کردی گئی تھی۔

ڈی آر ڈی او کے بنائے گئے میزائل 2022 تک تیارہونگے،جب تک خلا پر کرنے کیلئے حکومت اور فوج کے درمیان ممکنہ طورپر اسپائیک اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کی خریداری سےمتعلق بات چیت جاری ہے۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.