کیا ٹرمپ ذہنی بیمار ہیں ؟ڈاکٹروں نے پہلا طبی معائنہ کرلیا

Samaa Web Desk
January 13, 2018

واشنگٹں : دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا طبی معائنہ کرالیا۔ وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیا ہے۔

بے تکی حرکتیں، زبان پھسلنے کا واقعہ، تعصب سے بھرے فضول جملے تو کہیں شرمندگی کا باعث بننے والی حرکتیں، تاہم رہی سہی کسر شائع ہونے والی کتاب نے پوری کردی۔

جی ہاں دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے طاقت ور ترین صدر کیا بیما ہیں ؟؟ ٹرمپ کے ساتھیوں کی جانب سے انہیں بچوں جیسا قرار دیے جانے کے بعد ٹرمپ پر غیر معمولی دباؤ تھا کہ وہ خود کو منصب صدارت کےلیے فٹ ثابت کریں ۔

میری لینڈ کے فوجی میڈیکل سینٹر میں ان کا پہلا طبی معائنہ ہوا، جس کے نتائج سے ٹرمپ منگل کے روز امریکی عوام کو آگاہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہناہےکہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیاہے۔ یہ پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ ٹرمپ کا نفسیاتی چیک اپ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے والے ٹرمپ نے خود مستحکم اور عقلمند قرا ردیا تھا۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.