سعودی خواتین کیلئے نئی خوشخبری

January 12, 2018

ریاض : سعودی عرب نے محرم کے بغیر خواتین کو سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت قومی ورثہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 25 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین اکیلے سیاحتی ویزے کی اہل ہوں گی جبکہ 25 سال سے کم عمر لڑکی کے ہمراہ خاندان کے کسی فرد کا ساتھ ہونا لازم ہوگا۔

اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ سیاحتی ویزا ہر شخص کیلئے علیحدہ ہوگا اور اس کی میعاد 30 دن ہوگی، قومی ورثہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاحتی ویزے کا اجراء مارچ 2018ء سے ہوگا۔ ویب ڈیسک