سات سالہ زینب کو انصاف دو،لندن میں پاکستانی کمیونٹی کا مظاہرہ

January 12, 2018

لندن : پاکستان کے شہر قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ زینب کو انصاف دلانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں حکومت پنجاب کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک نجی ادارے کی جانب سے پاکستانی شہر قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ زینب کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ملزمان کی فوری گرفتار کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے حکومت پنجاب اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گھنونے جرم میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر لوگوں کی جانب سے حکومت پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان میں کم سن بچوں کی حفاظت اور زیادتی کے واقعات کے روک تھام کیلئے قانون سازی کا بھی مطالبہ کیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.