مکہ مکرمہ میں افسوس ناک واقعہ،5افرادجاں بحق

Samaa Web Desk
January 11, 2018

ریاض: سعودی عرب کےشہرمکہ المکرمہ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن نائف الشریف نے بتایا کہ مکہ المکرمہ کی شرائع المجاہدین کالونی کی عمارت میں لکڑیوں اور فرنیچر میں آگ لگ گئی ۔اس عمارت میں افریقی خاندان آباد تھا۔ حکام نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

اس دوران آگ پھیلتی گئی اور اس حادثے میں  پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پانچ افراد دم گھٹنے اور جھلسنے سے زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایجنسی / سماء