بھارت میں بھی ڈالر گرل پکڑی گئی

Samaa Web Desk
January 10, 2018

ممبئی : ایان علی کے بعد بھارت میں بھی ڈالر گرل پکڑی گئی، نئی دہلی کی رہائشی پچیس سالہ فضائی میزبان دیوشی لاکھوں ڈالرہانگ کانگ اسمگل کررہی تھی۔

بھارت میں بھی ایان علی کا کردار سامنے آگیا، بھارتی ڈالر گرل ایان علی کی طرح ماڈل تو نہیں لیکن جیٹ ایئر ویز کی فضائی میزبان ضرور ہے۔

نوجوان ایئر ہوسٹس دیوشی کلشریشتھا کو نئی دہلی سے ہانگ کانگ جانے والی پرواز سے لاکھوں امریکی ڈالرز سمیت دھر لیا گیا، ریونیو حکام نے مہارت سے چھپائے گئے چار لاکھ اسّی ہزار دو سو امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔

گرفتار ایئر ہوسٹس نے دورانِ تفتیش گزشتہ دو ماہ کے دوران 10 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ایئرہوسٹس کے مطابق وہ یہ رقم بطور حوالہ لے کر جاتی تھی۔ سماء