القدس کے متعلق ٹرمپ کے فیصلے پر ترکی بھر میں احتجاج

December 8, 2017

انقرہ: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف ترکی بھر میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق فیصلے کے خلاف پورے ملک میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور امریکا کے قونصل خانے اور سفارت خانے کے سامنے احتجاجاً نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی۔

لیبر یونین میمورسن نے ملک کے 81 اضلاع میں بیک وقت پریس بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے نے نئے قبضوں اور تازہ جھڑپوں کو ہوا دی ہے۔ اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.