امریکا مشرق وسطی امن عمل میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکےگا

December 7, 2017

رملہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکا امن عمل میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکے گا۔

امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اعلان کے بعد رملہ میں اپنے خطاب میں صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکا کے ان افسوس ناک اور ناقابل قبول اقدامات سے مشرق وسطی امن کوششوں کو براہ راست نقصان پہنچے گا۔

صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فیصلے سے امریکا خطے میں امن عمل کی ثالثی سے دستبردار ہوگیا، جبکہ امریکی فیصلے سے خطے کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.