ایران کی مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان کی مخالفت

December 7, 2017

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کو مسلم دنیا کے خلاف ایک نیا منصوبہ قرار دیا ہے۔


ایرانی صدر کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام کے مطابق انہوں نے یہ بات بدھ کو تہران میں منعقدہ تین روزہ اسلامی یکجہتی کانفرنس کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمنوں نے مسلمانوں کے خلاف ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے اور انھوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کے عظیم مقصد کو نشانہ بنایا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں اور فلسطین کا ہے، یہ کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں کوئی بھی لوگوں کی سوچ اور جذبات کے خلاف کھڑا ہونے کی کوشش کرے۔ انہوں نے اسے خطے میں عالمی تکبر کی نئی مہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ اے پی پی

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.