ڈونلڈٹرمپ کا مسلمانوں کے خلاف بڑا اعلان

December 6, 2017

بیت المقدس : امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کااعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کااعلان کردیا۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر،وزیراعظم کی رہائش گاہ بھی بیت المقدس میں ہوگی، اسرائیل اورفلسطین کےدرمیان امن عمل کی حمایت کرتے ہیں، یروشلم کوتینوں بڑے مذاہب کامقدس مقام لازمی رہناچاہیے، یہ معاملہ طویل عرصے سے التواء کا شکار تھا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی امریکی صدور ایسا کرنا چاہتے تھے، مگر نہیں کر سکے،اس فیصلے کو کئی اختلافات کا سامنا رہا۔

وضح رہے کہ امریکا پہلا ملک ہے،جس نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.