چین اور برطانیہ کا امریکی منصوبے پر تحفظات کا اظہار

December 6, 2017

برسلز : مشرق اور مغرب کی دو بڑی طاقتوں چین اور برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس ”یروشلم“ کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ یروشلم کے حوالے سے امریکی منصوبے سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا، اس مسئلے کے فریق ہیں جنہیں اعتماد میں لے کر ہی اس کا حل نکالنا ہوگا۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جونسن نے برسلز میں نیٹو اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ امریکا کی جانب سے اتحادیوں کی مشاورت اور تجاویز سے روگردانی مشرق وسطیٰ میں تشدد کی نئی لہر کو جنم دے گی، یروشلم کے بارے کوئی فیصلہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان اس مسئلے کے تصفیے کے تحت ہونا چاہیے۔ ویب ڈیسک

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.