Friday, November 27, 2020  | 10 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم میں سردجنگ چھڑگئی

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2017 | Last Updated: 3 years ago

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے.ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹرپرچند ویڈیوز شیئرکی تھیں جس پربرطانوی وزیراعظم نے ان پر تنقید کی توامریکی صدر بولے کہ تھریسا مے اپنی توجہ برطانیہ میں دہشتگردی کی جانب مرکوز کریں۔ اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے...

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے.ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹرپرچند ویڈیوز شیئرکی تھیں جس پربرطانوی وزیراعظم نے ان پر تنقید کی توامریکی صدر بولے کہ تھریسا مے اپنی توجہ برطانیہ میں دہشتگردی کی جانب مرکوز کریں۔

اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھریسامے مجھ پر فوکس نہ کریں اپنے ملک پر توجہ دیں جہاں تباہ کن اسلامی دہشتگردی پنپ رہی ہے۔

یہ بات بھی بڑی دلچسپ ہے کہ ٹرمپ نے پہلے ٹوئٹ میں برطانوی وزیراعظم کے بجائے کسی اور تھریسا مے کو انکلوڈ کردیا تھا بعد میں غلطی کا احساس ہونے پر تصیح کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو غصہ اس بات پر آیا کہ برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ میں دہشتگردی سے متعلق ویڈیوز ری ٹوئٹ کرنے پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو اس طرح کی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔ برطانوی وزیر اعظم کے دفتر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اشتعال انگیز ویڈیوزری ٹویٹ کرنا غلط تھا۔

ان ویڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمان افراد کو تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پہلی ٹویٹ برٹن فرسٹ نامی گروپ کے نائب رہنما جیڈا فرینسن نے کی جسے ٹرمپ نے ری ٹویٹ کیا۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلمان تارک وطن بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے شخص پر حملہ کررہا ہے۔مزید دو ویڈیوز بھی کم و بیش ایسے ہی مناظرپرمشتمل ہیں۔

برٹن فرسٹ انتہائی دائیں بازو کی جماعت برٹش نیشنل پارٹی کے ایک سابق رکن نے 2011 میں تشکیل دی تھی۔ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کارروائیاں دکھانے والے اس گروپ کے مطابق برطانیہ کو اسلامی بنایا جا رہا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube