چھ مسلم ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند

November 14, 2017

واشنگٹن : امریکی عدالت نے امریکی انتظامیہ کے فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخل روکنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے امریکی حکومت کی جانب سے چھ مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے سے متعلق پابندی کو منظور کرلیا۔ جن چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے، ان میں ایران، شام، لیبیا، یمن، صومالیہ اور چاڈ شامل ہیں۔

سان فرانسسکو کی نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے پابندی کے خلاف حکم عارضی طور پر معطل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

پہلے دو حکم ناموں پر عمل روکے جانے کے بعد ستمبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.