ٹکٹ کٹاؤ؛ہوائی جہاز کا کرایہ صرف 99 روپے

November 14, 2017

ملایشین ائرلائن نے کرم نوازی کی انتہا کردی۔ پرومو آفر کے کرایوں میں حیرت انگیزکمی کردی۔ کمی اتنی زیادہ ہے کہ ٹکٹ خریدنے والے سوچنے پر مجبورہوجائیں کہ واہ بھئی، رکشے کےکرائے میں جہازکا سفر۔

ملائشین ائرلائن، ائر ایشیا نے یہ آفر محدود مدت کیلئے متعارف کرائی ہے۔ اس آفر کے تحت اب جہاز کا ٹکٹ کم سے کم قیمت میں صرف 99 روپے میں دستیاب ہے۔

ائرایشا نے جہاز کے کرایوں میں بھی سیل لگا دی۔ ائر لائن انتظامیہ کے مطابق یہ صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے میسر ہوگی تاہم اس کا اطلاق سات مئی 2018 سے لیکر اکتیس جنوری 2019 تک کی پروازوں پر ہوگا۔

ائرایشیا کے مطابق اندرون ملک اور بھارت کے مخصوص شہروں میںپروازوں کا کرایہ صرف 99 روپے جب کہ بیرون ملک چلنے والی پروازوں کا کرایہ 444 روپے ہو گا۔

خواہمشند افراد اگر اس آفر سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو انہیں صرف موبائل ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے ہی بکنگ کرانی ہوگی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
 

ضرور دیکھئے