ایران،عراق زلزلےکی تباہ کاریاں،237 سے زائد افراد جاں بحق

November 13, 2017

تہران / بغداد : ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 237 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ زلزلے سے عمارتیں اور دیواریں گرنے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی۔ مختلف شہروں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 237 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ زلزلے سے عمارتیں اور دیواریں گرنے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی۔ مختلف شہروں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے سے جاری اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز عراق کا جنوبی شہر حلبجا تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 34کلومیٹر تھی۔

 

زلزلے کے جھٹکے کوسٹا ریکا، نیگاراگوا، ترکی، کویت اور سعودی عرب سمیت کئی ملکوں میں محسوس کئے گئے۔ صرف ایران میں ہلاکتیں 141 سے تجاوز کر گئی ہیں، شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

برطانوی خبرر ساں ادارے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان عراق کی سرحد سے متصل ایرانی صوبے کرمان شاہ میں ہوا ہے۔ حکام نے 141 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔ زلزلہ مرکز کے قریبی علاقوں میں شدید آفٹرشاکس کے باعث لوگوں نے رات گھروں سے باہر گزاری۔

ادھر عراق کے کردستان ریجن میں بھی زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں، جن سے متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ سرحدی اور دور دراز علاقہ متاثر ہونے کی وجہ سے نقصانات کی اطلاعات بتدریج سامنے آرہی ہیں ، یہ خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کویت بحرین ، قطر، سعودی عرب ،اردن ، لبنان اوراسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.