ملکہ برطانیہ مشکل میں آگئیں

November 11, 2017

لندن : برطانیہ میں اپوزیشن جماعتوں نے ملکہ برطانیہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا۔ پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1کروڑ پائونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا ،جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔

لیبر پارٹی کے شیڈو وزیر خزانہ نے مطالبہ کہا کہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبیتھ اپنے تمام اکائونٹس عوام کے سامنے پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ کے مالی امور کے نگراں ٹوری وزیر معافی مانگیں، ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.