سعودی اتحاد کے یمنی وزارت دفاع پر دو فضائی حملے

November 11, 2017

صنعاء: سعودی اتحاد نے یمنی وزارت دفاع پر دو فضائی حملے کر دیے جس میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یمن کے دارلحکومت صنعاء میں حملوں کے بعد جنگی طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔

دوسری جانب حوثی باغی کے میڈیا آؤٹ لیٹ نے بھی دو فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے ماضی میں بھی وزارت دفاع پر حملہ کیا گیا تھا جس میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ لیکن یہ تازہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب کہ خطے کے دو اہم ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالات کشیدہ ہے۔

اس سے قبل حوثی باغیوں نے ریاض ایئرپورٹ کے قریب بلیسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا جس کو سعودی فوج نے ناکام بنا دیا تھا۔ تاہم اس حملے کے بعد سے یمن کی سرحد کو بند کردیا گیا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.