سعودی حکومت نے شہریوں کو لبنان سے فوری نکلنے کی ہدایت کردی

November 10, 2017

ریاض : مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ ہوتی صورت حال کے پیش نظر سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں کو لبنان سے فوری طور پر نکل جانے کی ہدایت کردی۔

عرب میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق ریاض سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں، جاری کردہ اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی شہری لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

ہفتہ کو ریاض سے وڈیو بیان میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے استعفیٰ کے اعلان نے دونوں ملکوں میں کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا الزام ہے کہ ایران یمن باغیوں کو میزائل فراہم کرکے براہِ راست جارحانہ فوجی کارروائی کا مرتکب ہوا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.