Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برطانیہ میں تیزآندھی، ویلز اور آئرلینڈ اوفیلیا سے بری طرح متاثر

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لندن : برطانیہ میں سومیل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی، انگلینڈ اور ویلز بری طرح متاثر،آئرلینڈ میں نصف صدی کے بدترین طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ طوفان نےاسکاٹ لینڈ کا رخ کرلیا، پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔...

لندن : برطانیہ میں سومیل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی، انگلینڈ اور ویلز بری طرح متاثر،آئرلینڈ میں نصف صدی کے بدترین طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ طوفان نےاسکاٹ لینڈ کا رخ کرلیا، پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

اوفیلیا بحراوقیانوس میں 1939سے اب تک آنیوالا سب سے بڑا طوفان ہے ، آئر لینڈ کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرانے سے پہلے شدت میں کمی کے باوجود ہواؤں کی رفتار 191 کلومیٹر فی گھنٹا ریکارڈ کی گئی جس سے درخت اور بجلی کی تاریں گرگئیں، جب کہ بعض چھتیں بھی اڑ گئیں۔

درخت گرنے کے باعث اکثر سڑکوں پر آمدورفت معطل ہے۔ اسکول اور دفاتر منگل کو دوسرے روز بند رہیں گے، سمندر بپھرا ہوا ہے اور ساحل سے 30 فٹ تک بلند لہریں ٹکرارہی ہیں۔

ڈبلن ایئرپورٹ پر 180، جبکہ کورک اور شینن ایئرپورٹ پر تقریباً تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ آئرش وزیراعظم نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسے معمولی سمجھ کر باہر نکلنے سے گریز کریں۔

برطانوی محکمہ موسمیات نے شمالی آئرلینڈ میں طوفان کے باعث خطرے کی وارننگ جاری کی ہے ، جہاں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آنے والے چند گھنٹوں میں طوفان اسکاٹ لینڈ کے مغربی حصے طوفان کی زد پر ہوں گے ۔ طوفان کی وجہ سے لندن میں آسمان زرد رنگ میں بدل گیااور سورج سرخ نظر آنے لگا، جس پر شہری حیرت میں مبتلا ہوگئے، فضا تبدیل ہونے کی وجہ طوفان کی وجہ سے سہارا کے صحرا سے اڑنے والی گرد اور اسپین سے آنے والا دھواں ہے ۔ سماٗ

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube