فلسطینی حریف تنظیموں میں مصالحتی معاہدہ طے پا گیا

October 12, 2017

  

    قاہرہ : مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کی تنظیم حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ منسلک الفتح کے درمیان مصالحت کے سمجھوتے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یکم دسمبرسے غزہ کاکنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے پاس ہوگا۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق حماس کےسربراہ اسماعیل ہانیہ نے اس معاہدےکےطے پانے کی تصدیق کی ہے۔ حماس اور الفتح کے وفود اس مصالحتی دستاویز کو مرتب کرنے میں منگل10 اکتوبر سے مصری دارالحکومت قاہرہ میں مذاکراتی عمل جاری رکھے ہوئے تھے۔ اس مصالحتی عمل میں یہ طے ہو گیا ہے کہ اب غزہ پر فلسطینی اتھارٹی کی عمل داری قائم کی جائے گی۔ دونوں فلسطینی تنظیموں کے درمیان ایک عرصے سے اختلافات چلے آ رہے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا اور یورپی یونین حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم خیال کرتی ہیں۔ اے پی پی / سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.