بھارت نے کشمیرکوعلیحدہ خطہ مان لیا

October 12, 2017

پٹنہ:مقبوضہ وادی کشمیرپرقابض بھارت نے غطی سے ہی سہی لیکن مان لیا کہ کشمیران کا حصہ نہیں بلکہ ایک علیحدہ ریاست ہے۔

کشمیرکوزبردستی اپنا اٹوٹ انگ کہنے والے بھارت کے محکمہ تعلیم نے مقبوضہ کشمیرکو علیحدہ ملک قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے امتحانات میں مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ ملک قراردے دیا گیا۔ سرکاری تعلیمی بورڈ کی جانب سے ساتویں جماعت کے پرچے میں سوال شامل کیا گیا کہ ان پانچ ممالک کے لوگ کیا کہلاتے ہیں؟۔

نیچے دیے گئے ممالک کے نام میں چین، نیپال، انگلینڈ، کشمیر اور بھارت شامل ہیں۔

ریاست بہار میں اسکولوں کے امتحانات کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوا تھا جوگزشتہ روز ختم ہوئے۔ ایک طالبعلم کی جانب سے غلطی کی نشاندہی پر بھارتی تعلیمی بورڈ نے معاملے کو غلطی قراردیتے ہوئے معذرت کرلی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.