امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ میں اہم نامزدگی

Samaa Web Desk
October 12, 2017

واشنگٹن : صدر ٹرمپ نے کرسٹن نیلسن کو ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کا آئندہ سیکرٹری نامزد کردیا ۔

کرسٹن نیلسن جنرل جان کیلی کی قریبی ساتھی بتائی جاتی ہیں، نامزدگی منظوری کیلئے سینیٹ بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیلسن سائیبر سیکورٹی کی ماہر ہیں اور وہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے ٹرانسپورٹیشن شعبے کی سیکورٹی میں خدمات انجام دینے کے علاوہ سابق رپبلکن صدر جارج بش کی وائیٹ ہاؤس ہوم لینڈ سیکورٹی کونسل میں اہم ذمہ داری نبھا چکی ہیں۔ سماء