سعودی عرب میں گاڑی چلانے والی خاتون کو جرمانہ

October 12, 2017

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون پر جرمانہ عائد کر دیا۔

مقامی اخبار کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نے بتایاکہ ایک خاتون شمالی ریاض کے ایک ہوٹل کے سامنے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھی گئی۔

ٹریفک اہلکار نے اسے جرمانے کی پرچی تھما دی تاہم اسے حوالات میں بند نہیں کیا گیا۔ اہلکار نے خاتون کی توجہ مبذول کرائی کہ ابھی انہیں ڈرائیونگ کی اجازت نہیں، وہ 10شوال کے بعد ہی وہ کار چلانے کی مجاز ہوںگی۔

انہوں نے تمام خواتین سے اپیل کی کہ وہ 10شوال سے قبل گاڑی نہ چلائیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.