امریکا کی نئی پالیسی خطےکےلیےخونریزی کاپیغام ہے،حامدکرزئی

October 5, 2017

کابل :افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی میں خطے کے لیے لڑائی اور خونریزی کا پیغام ہے۔

سابق افغان صدرحامد کرزئی نے بی بی سی کوخصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا کی اس سیاست میں خطے کے خلاف کوئی سازش یا کوئی حکمت عملی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی میں افغانستان اور خطے کے لیے امن اور امید کا کوئی پیغام نہیں کیونکہ اس میں بات چیت اور قیام امن کی کوئی بات ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان آپس میں دو بھائیوں کی طرح مل بیٹھیں ۔  اے پی پی / سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.