بلیووہیل گیم کے پس پردہ کون ؟

By: Samaa Web Desk
September 14, 2017

دنیا بھر میں بلیو وہیل نامی جان لیوا کھیل کو کھلانے والے کوئی گھاگ جغادری نہیں بلکہ چودہ چودہ سال کے بچے ہیں، جنھیں روسی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

خونی کھیل کے پیچھے پختہ عمر کے افراد نہیں ۔ پس پردہ قوتیں عمر میں کم لیکن شرپسندی کے معاملے میں کہیں آگے ہیں ۔ یہ انکشاف روسی پولیس کی جانب سے کیاگیا ۔

روس کی پولیس کےمطابق بلیو وہیل کے ماسٹرمائنڈز میں چودہ سال کے بچے شامل ہیں ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ہلاکت خیزی کرنے پر دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کو حراست میں لے لیاگیا ۔

ملزمان کی عمرچودہ سال بتائی جاتی ہے جوکم عمرافراد کو خطرناک ٹاسک کیلئے مجبورکرتے تھے ۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.