روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی، 100 افراد جاں بحق

By: Samaa Web Desk
September 13, 2017

ڈھاکا : میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی، میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی تھی۔

حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق افراد میں بچوں سمیت مزید 7 روہنگیا مسلمانوں کی نعشیں تلاش کرلی گئیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی۔

روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ منگل کی رات میانمار بنگلہ دیش سرحد کے قریب شاہ پور دویپ گاﺅں کے ناف دریا میں پیش آیا۔ سماء

  Email This Post

 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.