بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 3 لاکھ 80  ہزار ہوگئی

September 13, 2017

 

ڈھاکا : اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ میانمار سے ہجرت کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 3 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ترجمان جوسیپ تریپورا کے مطابق میانمار کے صوبے رخائن میں گزشتہ ماہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے پیش نظر روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش کا رخ کیا اور اب تک بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام سرحد کے قریب نئے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کیلئے کیمپوں کا اہتمام کررہے ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشیا نے بھی روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے امدادی سامان پر مشتمل 4 طیارے بنگلہ دیش بھجوادیئے، امدادی سامان میں چاول، تیار شدہ کھانے، کمبل، خیمے اور فیملی کٹس شامل ہیں۔ ویب ڈیسک

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.