ارما نے تباہی مچادی، فلوریڈا میں سیلاب، میامی ڈوب گیا

September 11, 2017

فلوریڈا : کیریبیئن جزائر کو تہس نہس کرنیوالے سمندری طوفان ارما نے امریکا میں بھی دہشت پھیلادی، فلوریڈا میں سیلاب آگیا، میامی کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گیا، لاکھوں افراد کی نقل مکانی، ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، خوفناک سمندری طوفان امریکا میں اب تک کئی جانیں نگل چکا ہے۔

بپھرے سمندر کی امریکا پر یلغار، تاریخ کا بدترین سمندری طوفان ارما فلوریڈا میں تباہی لے آیا، ہوا کی رفتار 140 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، 5 سے 10 فٹ بلند سمندری لہریں شہر میں داخل ہورہی ہیں، کوئی بند، کوئی رکاوٹ، پانی کا راستہ نہ روک سکی، میامی گردن گردن پانی میں ڈوب گیا۔

سمندری طوفان کے باعث 4 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے، طوفان نے ٹیمپا اور سینٹ پیٹرزبرگ کا رخ کرلیا، خطرے کے پیش نظر فلوریڈا سے لاکھوں افراد نقل مکانی کرچکے، جو رہ گئے انہوں نے سرکاری  شیلٹرز ہومز میں پناہ لے لی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کی شدت کیٹیگری 4 سے کیٹیگری ون پر آچکی ہے۔ اس سے قبل ارما نے کیریبئین جزائر میں تباہی پھیلائی تھی۔ جہاں اس کی زد میں آکر 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.