Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

افغانستان میں بینک کے باہر خودکش دھماکا

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2017 | Last Updated: 3 years ago

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں بینک کے باہر دھماکے میں 4افراد ہلاک، جب کہ نو زخمی ہوگئے۔

افغان ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بینک کے باہر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹ کےمطابق دھماکا پولیس ڈسٹرکٹ نو میں امریکی سفارت خانے کے قریب واقع کابل بینک کی برانچ کے باہر اس وقت ہوا جب خودکش بمبار نے گارڈ کے روکنے پر خود کودھماکے سے اڑالیا۔

افغان وزارت صحت کے مطابق دھماکے میں 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube