پاک فوج نے ہر موڑ پر بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا،امریکا

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2017 | Last Updated: 4 years ago

واشنگٹن : امریکی جنرل نکلسن نے پاکستان کی قربانیوں اور کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف ہر موڑ پر بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے جنرل نکلسن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے...

واشنگٹن : امریکی جنرل نکلسن نے پاکستان کی قربانیوں اور کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف ہر موڑ پر بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے جنرل نکلسن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ، اس لڑائی میں پاک فوج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

[caption id="attachment_879302" align="aligncenter" width="917"] Parachinar Border Gate: Courtesy Ambreen[/caption]

واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں جنرل نکلسن نے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ خطاب میں پاکستان سے متعلق پالیسی پر بات کرنے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان اور امریکا تعلقات نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں ، اس صورت حال میں واشنگٹن اور اسلام آباد کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہوگا اور مشترکا کوششوں سے کنٹرول کرنا ہوگا۔

افغانستان کے حوالے سے جنرل نکلسن نے کہا کہ حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم ہر چیز پلاننگ کے تحت ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نےدہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube