Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

عراق: خودکش بم حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

SAMAA | - Posted: Aug 16, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 16, 2017 | Last Updated: 3 years ago

Members of the Iraqi army's 9th Division hold a position on a hill in Talul al-Atshana, on the southwestern outskirts of Mosul, on February 27, 2017, during an offensive to retake the city from Islamic State (IS) group fighters. / AFP PHOTO / ARIS MESSINIS

بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع شہر بیجی میں داعش کے خودکش بم حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق کی وزارت داخلہ اور مقامی حکام کے مطابق داعش کے 5 خود کش بمباروں نے بدھ کی صبح بیجی کے علاقے المسفی میں واقع پولیس اور فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا تھا، حملہ آوروں نے بارود سے بھری بیلٹس پہن رکھی تھیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد معن نے بم دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعش کے پانچوں خودکش بمبار ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جون 2014ء میں بغداد سے قریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع بیجی اور تیل صاف کرنے کے بڑے کارخانے پر قبضہ کرلیا تھا، جبکہ معمولی جھڑپوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وں کو مار بھگایا تھا۔ ویب ڈیسک

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube