بھارتی دہشت گردی جاری، مزید 5 کشمیری شہید

August 13, 2017

سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم اور بربریت جاری ہے، جہاں مزید پانچ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق رات گئے بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید پانچ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ پانچوں نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

1140159-kashmir-1468329768-162-640x480

بھارتی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ نوجوان بھارتی فوجیوں پر حملے میں ملوث تھے۔ بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق کشمیری نوجوانوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، اس دوران دو بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

indian-kashmir-640x366

نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی میں ایک بار پھر احتجاج میں شدت آئی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں بھارتی فوج کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ سماء

India-Kashmir-funeral-of-11-year-old-Nasir-Shah-in-Harwan-area-outskirts-of-Srinagar-17-Sep-16-killed-by-INdian-police-pho-Faisal-Khan-AA-513x239

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.