مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی گھناؤنی سازش بےنقاب

By: Samaa Web Desk
August 12, 2017

سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی خطرناک سازش سامنےآگئی۔آبائی کشمیریوں کا اسپیشل اسٹیٹس منسوخ کرنے کی کوششیں تیزہوگئی ہیں۔ حریت کانفرنس کی کال پر آج مکمل ہڑتال کی گئی ۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے اسرائیلی پالیسی اپنالی۔آبادی کا تناسب بگاڑنے کی سازشیں تیزہوگئیں۔ایک جانب یاتریوں کے نام پرانتہا پسند ہندو لاکر بسائے جارہے ہیں۔دوسری جانب آبائی کشمیریوں کے حقوق پرڈاکے ڈالے جارہے ہیں۔

بھارتی قانون میں کشمیر کے مستقل رہائشیوں کا اسپیشل اسٹیٹس منسوخ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ایک این جی اونے بھارتی سپریم کورٹ میں اسپیشل اسٹیٹس شق منسوخ کرنے کی درخواست کی ہےجس پرحریت کانفرنس رہنماؤں نے ہڑتال کی کال دی۔

بھارت کے غاصب فوجی ہرطرف دندناتے نظرآرہے ہیں اورہرجانب خوف وہراس کا ماحول ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی نے واضح کردیا ہے کہ اگرکشمیریوں کا اسٹیٹس چھینا گیا تووادی سراپا احتجاج ہوجائے گی۔  سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.