یمن میں ہیلی کاپٹرحادثہ، 4 اماراتی فوجی ہلاک

By: Samaa Web Desk
August 12, 2017

dailysun_helicopter

عدن: یمن میں معمول کی فوجی کارروائی کے دوران فنی خرابی سے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم سے کم 4 اماراتی فوجی جاں بحق ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو یمن کی شبوا گورنری میں پیش آیا۔فنی خرابی کے بعد کپتان نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 4 اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ شبوا میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کا نتیجہ تھا۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ سماء / اے پی پی

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.