شام : فورسز اور داعش میں جھڑپیں، 39 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

August 11, 2017

2

دمشق : شام میں سرکاری فورسز اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں 39 فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی سرکاری فورسز اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، اس دوران 39 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، کئی عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

2a

شامی فورسز وسطی صوبے حماص میں روسی امداد کے ذریعے عسکریت پسندوں کیخلاف اپنی فوجی کارروائیوں میں تیزی لاچکی ہیں اور وہ ملک کے وسطی علاقوں سے لے کر عراقی اور اردن کی سرحد تک عسکریت پسندوں کیخلاف بھرپور کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ ایجنسیز

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.