واشنگٹن:سال 2016 کو اب تک کا گرم ترین سال قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین سال سے عالمی درجہ حرارت مسلسل میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔جہ
امریکی ایجنسی’’نیشنل اوشئین اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے ) ‘‘ کی جانب سے ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سال 2016 اب تک اک گرم ترین دن ہے۔ ماحولیات سے متعلق ’’ سٹیٹ آف کلائمیٹ‘‘ نامی اس رپورٹ کی تیاری میں 60 ممالک کے تقریبا 500 سائنسدانوں کا تعاون شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2016 گذشتہ 137 سال یعنی جب سے درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے، اب تک کا گرم ترین سال رہا ہے۔ عالمی سطح پر فضا،سطح سمند، گرین ہاؤس گیسز وغیرہ سبھی کا درجہ حرارت اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت کے طور پر ریکارڈ کیا گيا۔
#StateOfClimate2016 Global average atmospheric carbon dioxide surpassed 400 parts per million last year: https://t.co/zSh5kjghvR pic.twitter.com/9X4bkI7Nr2
— NOAA NCEI Climate (@NOAANCEIclimate) August 10, 2017
عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی وجہ گلوبل وارمنگ اور ایل نینیو نامی موسمیاتی مظہر ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرہ ارض پر درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے۔
It’s that time of year again! The 37th issue of the #StateoftheClimate report catalogs the climate in 2016. https://t.co/R7sFUFT3Cj pic.twitter.com/mZ49l6bOIa
— NOAA Climate.gov (@NOAAClimate) August 10, 2017
امریکی ایجنسی کی رپورٹ سے قبل ایک برطانوی رپورٹ میں بھی یہ بتایا گیا تھاکہ 21 ویں صدی میں زمین کی گرمی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 2001 کے بعد سے اب تک کے 16 گرم ترین سال میں سے 15 اسی صدی کے ہیں۔ عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کا اثر پوری دنیا پر دیکھاجارہا ہے۔ سماء