نائن الیون حملے میں ہلاک شخص کی 16 سال بعد شناخت

August 8, 2017

2a نیویارک : امریکی شہر نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ایک شخص کی باقیات کو 16 سال بعد شناخت کرلیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سٹی میڈیکل ایگزامنر کے دفتر سے جاری ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ شناخت کئے جانے والے شخص کا نام اس کے خاندان کی درخواست پر ظاہر نہیں کیا جارہا۔

2

نیویارک کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونیوالوں میں سے مارچ 2015ء کے بعد یہ پہلی شناخت کا اعلان ہے، حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 1641 افراد کو شناخت کیا جاچکا ہے، نائن الیون حملے میں ہلاک ہونیوالوں میں سے 40 فیصد افراد کی شناخت کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا۔

2b

ادارے کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 16 سال قبل ہلاک شخص کی شناخت میں مدد ملی، اس سے قبل ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج نہیں نکل سکے تھے۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001ء کو نیویارک، پینٹاگان اور پنسلوانیا میں مسافر طیاروں کے ذریعے حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایجنسیز

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.