Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

برطانیہ میں نفرت انگیزواقعات میں اضافہ،ایک اورمسجدشہید

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2017 | Last Updated: 3 years ago

manchestor mosque

مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مسجد کو نامعلوم شرپسندوں نے مبینہ طورپرحملہ کرکے آگ لگادی۔ واقعہ میں مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔

 غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اتواراورپیرکی درمیانی شب مشکوک طور پرڈرولسڈن روڈ پرنسفت اسلامک سینٹرمیں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے والی گاڑیوں اور عملے کے درجنوں افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن اتنی دیر میں مسجد کا زیادہ تر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دھویں کے بادل اور آگ کے شعلے دور سے نظر آرہے تھے۔

مسجد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں آگ کے شعلوں نے اسے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ واقعے کے وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مسجد میں نماز کا مرکزی ہال اور متصل مدرسے کے 3 کلاس رومز اور اس میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

مسجد کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں رات گئے فون کال موصول ہوئی کہ مسجد پر حملہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین سال میں اسی مسجد پر حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔مانچسٹر پولیس نے نفرت پر مبنی جرم کے پہلو سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ مانچسٹر میں حال ہی میں مسلمانوں کے خلاف حملوں اور نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ ایجنسی / سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube