ہوم   > بین الاقوامی

ترکی میں ناکام بغاوت کو کچلنے کا ایک سال مکمل

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2017 | Last Updated: 3 years ago

TURKEY-MILITARY-POLITICS-COUP
انقرہ : پندرہ جولائي وہ دن جب ترک قوم نے بے مثال جذبے سے نئي تاريخ رقم کردي، ناکام بغاوت کي پہلي سالگرہ پر صدر رجب طيب اردوگان نے عوام کو خراج تحسين پيش کيا۔
بغاوت کے الزام میں ترکی میں مزید 7 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین برطرف کر دیئے گئے ۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق برطرف ملازمین میں 3ہزار303پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 342 ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کےرینک میں تنزلی بھی کی گئی ہے۔

23 March Turkey Band Ptv 23-03
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ایک سال مکمل ہونے پر آج تقریبات منائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ترک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ہوگا۔ گزشتہ سال ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے دوران ترکی کی پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ بمباری ، شیلنگ اور فائرنگ سے پارلیمنٹ کی عمارت کے ایک حصے کو نقصان بھی پہنچا تھا۔ ٹھیک اسی وقت پر صدر اردوگان پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

PEOPLES ON TANKS TURKEY 16-07
اس ناکام فوجی بغاوت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں صدارتی محل کے باہر ایک یادگار بھی قائم کی گئی ہے جس کا آج افتتاح کیا جائے گا۔ آج سے ایک سال پہلے ترک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے ایک دھڑے نے صدر رجب طیب اردوان کی حکومت کے خلاف بغاوت کردی تھی۔ اس مسلح، خونی بغاوت میں 180 کے قریب ترک شہری شہید ہوئے تھے۔

Turkey Army Tank 0800 16-07
اس دوران اپنے صدر کی ایک اپیل پر بہادر اور نڈر ترک عوام نے سڑکوں پر نکل کر اس فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا تھا۔ پھر دنیا نے یہ مناظر بھی دیکھے کہ باسفورس کا وہ پل جہاں فائرنگ کرکے نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا تھا ،ٹھیک اُس ہی مقام پر باغی فوجیوں نے پولیس کے آگے ہتھیار ڈالے تھے۔

Forensic experts inspect the area after a car bomb attack targeting a minibus carrying members of the police special forces, occurred in the Kurdish-dominated southeastern city of Diyarbakir, Turkey
ترک حکومت نے بغاوت پر قابو پاکر ایمرجنسی نافذ کی تھی جو آج بھی برقرار ہے، اس دوران باغیوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، پچاس ہزار کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا، مختلف شعبوں میں کام کررہے ایک لاکھ افراد کو بغاوت کا حصہ بننے کے شبہے میں ملازمت سے برطرف بھی کیا گیا۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube