Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برہان وانی کی پہلی برسی؛کشمیریوں کی مزاحمت میں تیزی آگئی

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2017 | Last Updated: 3 years ago

thequint%2F2016-07%2F4bad18a3-e7f7-40ad-9ddd-ab2fbd4c500b%2FBurhan Wani

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی شہید اوران کے دوساتھیوں کی شہادت کی پہلی برسی کو شایاں شان طریقے سے منانے کیلئے احتجاجی کلینڈر جاری کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق7تا13جولائی تک جاری رہنے والے احتجاجی پروگرام کے دوران 13جولائی1931کے شہداءکو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ احتجاجی کلینڈر کے مطابق اس دوران مقبوضہ علاقے بھر میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست مظاہرے کیے جائیں گے۔ مشترکہ مزاحمتی رہنماﺅں نے سرینگر میں جاری بیان میں کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران بھر پور جوش و جذبے اور تسلسل کے ساتھ مظاہرے کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ برس آٹھ جولائی کو برہان مظفر وانی کی شہادت کے وقت کشمیری ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے تمام تر پابندیاں اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے سڑکوں پر آئے تھے ۔ مشترکہ قیادت کے بیان میں کہا گیاکہ قابض فورسز نے برہان وانی کی شہادت کے بعد فسطائیت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے سوسے زائد کشمیریوں کو شہید ، اٹھارہ ہزار سے زائد کو زخمی ، بائیس سو کو بصارت سے محروم ، گیارہ ہزاور کشمیریوں کو گرفتار، سترہ ہزار رہائشی مکانات اور ساڑے ساٹھ سو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ 13جولائی 1931کے شہداءنے بھی ڈوگرہ شخصی راج کے مظالم کےخلاف آوازبلندکرتے ہوئے اپنی جانیں لٹا دی تھیں جبکہ مقبوضہ علاقے کے بھارت نواز رہنماﺅں نے ان عظیم لوگوں کے مشن کے ساتھ بھی بے وفائی کی ہے۔ بیان میں کہا کہ بھارت نوازرہنما13جولائی کے شہد ا کی قربانیوں کااستحصال کر رہے ہیں لہذا ان رہنماﺅں کی طرف سے ان عظیم شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے یا فاتحہ خوانی کے لیے ان کی قبروں پر جانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ایجنسی / سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube