Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لندن؛آگ سے ہلاکتوں کی تعداد12ہوگئی؛سوسےزائد جھلس گئے

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 15, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لندن: گزشتہ روز چوبیس منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی جبکہ سو سے زائد افراد جھلس گئے ۔سحری کیلئے اٹھنے والے مسلمانوں نے لوگوں کی جانیں بچائیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ناٹنگ ہل میں چوبیس منزلہ رہائشی ٹاور میں آگ لگنے سے ہلاکتوں...

لندن: گزشتہ روز چوبیس منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی جبکہ سو سے زائد افراد جھلس گئے ۔سحری کیلئے اٹھنے والے مسلمانوں نے لوگوں کی جانیں بچائیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ناٹنگ ہل میں چوبیس منزلہ رہائشی ٹاور میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے جبکہ سو سے زائد افراد جھلس گئے، سیکڑوں افراد کو بچالیا گیا۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد فائر الارم سے بہت ہی کم رہائشیوں کی آنکھ کھلی۔ سحری کی تیاریوں میں مصروف مسلمان دروازہ کھٹکھٹا کر لوگوں کو اطلاع دیتے اور انہیں بحفاظت باہر نکالتے رہے ۔

LONDON FIRE PKG 15-06

تینتس سالہ رہائشی آندرے باروسو کا کہنا ہے لوگوں کو متاثرہ عمارت سے باہر نکالنے میں مسلمانوں نے اہم کردار ادا کیا ۔۔مسلمان لوگوں کو کھانا اور کپڑے بھی فراہم کررہے تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ لندن کے ممیئرصادق خانا نے واقعے کو پریشان کن اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ لاپتا ہیں ۔

کئی گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو تو پالیا گیا لیکن ٹاور کی آخری تین منزلوں سے کسی کو بھی ریسکیو نہیں کیا جا سکا جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube