Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لندن : کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، متعدد افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لندن : لندن میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، متعدد افراد زخمی ہوگئے، فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں اور 200 فائر فائٹر شعلوں پر قابو پانے میں مصروف ہیں، حکام نے گرینفل ٹاور کے منہدم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا، عمارت میں اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ برطانوی دارالحکومت لندن...

لندن : لندن میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، متعدد افراد زخمی ہوگئے، فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں اور 200 فائر فائٹر شعلوں پر قابو پانے میں مصروف ہیں، حکام نے گرینفل ٹاور کے منہدم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا، عمارت میں اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

برطانوی دارالحکومت لندن کی 27 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیاں اور 200 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں، حکامت نے گرینفل ٹاور کے منہدم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا، عینی شاہدین کہتے ہیں آگ نے عمارت کی تمام منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

4a

ریسکیو سروس کے مطابق تقریباً 30 متاثرہ افراد کو شہر کے 5 اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، 20 سے زائد ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ عمارت کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

4b

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت کے مکین کھڑکیوں سے مدد کیلئے پکار رہے ہیں، عمارت میں 120 فلیٹس ہیں کئی معذور افراد کے پھنسے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

میئر لندن صادق خان نے کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube