Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لندن برج حملوں میں پیش رفت،27سالہ نوجوان گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 10, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 10, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لندن : لندن برج حملوں کي تحقيقات ميں اہم پيش رفت سامنے آگئی، نیو ہیم سے ستائيس سالہ نوجوان کو گرفتار کرليا گیا، ميٹروپوليٹن پوليس کے مطابق ملزم کو دہشت گردي کي دفعات کے تحت حراست ميں ليا گيا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن برج حملوں کي تحقيقات ميں اہم پيش رفت سامنے آگئي، پوليس...

لندن : لندن برج حملوں کي تحقيقات ميں اہم پيش رفت سامنے آگئی، نیو ہیم سے ستائيس سالہ نوجوان کو گرفتار کرليا گیا، ميٹروپوليٹن پوليس کے مطابق ملزم کو دہشت گردي کي دفعات کے تحت حراست ميں ليا گيا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن برج حملوں کي تحقيقات ميں اہم پيش رفت سامنے آگئي، پوليس نے ايک ستائيس سالہ نوجوان کو گرفتار کرليا، يہ گرفتاري نيو ہيم کے علاقے سے عمل ميں لائي گئي۔

510397

ميٹروپوليٹن پوليس کے مطابق ملزم کو دہشت گردي کي دفعات کے تحت حراست ميں ليا گيا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تين جون کو حملوں کے الزام ميں ہونے والي يہ چھٹي گرفتاري ہے۔ لندن برج اور بارو مارکيٹ ميں وين اور چاقو سے حملے کرکے آٹھ افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمي کرديا گيا تھا۔

172.16.22.9_07_20170610080348674

دوسری جانب خرم شہراد بٹ کے حوالے سے تحقیقات میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حملے سے 2 گھنٹے قبل خرم شہزاد نے بڑا ٹرک کرائے پر لینے کی کوشش بھی کی، تاہم کریڈٹ کارڈ میں رقم رک جانے سے ٹرک نہ مل سکا۔

94C75C9E-D2D6-4072-BE1C-0B413628CAF6_cx0_cy11_cw0_w1023_r1_s

پولیس کے مطابق پلان بی پر عمل کرتے ہوئے خرم شہزاد نے وین حاصل کی، وین سے پیٹرول سے بھری 13 بوتل بم بھی برآمد ہوئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube