Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برطانیہ انتخابات، متعدد پاکستانیوں کی جیت، تسمینہ شیخ ہار گئیں

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لندن : برطانيہ کے انتخابات ميں پاکستانی نژاد افراد نے خاطرخواہ کاميابياں حاصل کيں ہيں، بولٹن سے یاسمین قریشی، برمنگھم سے شبانہ محمود، مانچسٹر گورٹن سے افضل خان اور ٹوٹنگ سے روزینا خان کامیاب رہیں، اسکاٹش نیشنل پارٹی کی تسمینہ شیخ ہار گئیں۔ ٹوٹنگ سے کامیابی کی دیوی مہربان ہوئی لیبر پارٹی کی روزینا خان...

لندن : برطانيہ کے انتخابات ميں پاکستانی نژاد افراد نے خاطرخواہ کاميابياں حاصل کيں ہيں، بولٹن سے یاسمین قریشی، برمنگھم سے شبانہ محمود، مانچسٹر گورٹن سے افضل خان اور ٹوٹنگ سے روزینا خان کامیاب رہیں، اسکاٹش نیشنل پارٹی کی تسمینہ شیخ ہار گئیں۔

ٹوٹنگ سے کامیابی کی دیوی مہربان ہوئی لیبر پارٹی کی روزینا خان پر، مکینک کی بیٹی نے اپنے کنزرویٹو حریف ڈین واٹکنز کو شکست دی، برمنگھم سے لیبر پارٹی کی شبانہ محمود فاتح رہیں، بیرسٹر شبانہ محمود لیبر پارٹی برمنگھم کے چیئرمین کی صاحبزادی ہیں، پاکستانی نژاد برطانوی افضل خان مانچسٹر گورٹن سے کامیاب قرار پائے ہيں، انہوں نے معروف سياستدان جارج گيلووے کو شکست دی ہے۔

سماء سے گفتگو ميں ان کا کہنا تھا کہ برطانيہ کے استحکام کيلئے کوشاں رہيں گے۔

اسکاٹش نيشنل پارٹی کی تسمينہ شيخ پر اس بار قسمت نے یاوری نہ کی، البتہ بولٹن سے لیبر پارٹی کی یاسیمین قریشی نے کامیاب رہیں، یاسمین قریشی کا تعلق پنجاب کے علاقے گجرات سے ہے، سما سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کیلئے زیادہ سے زيادہ آواز اٹھائیں گی۔

کنزرویٹو پارٹی کے رہنماء اور جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ بھی رچمنڈ پارک کی نشست سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube