Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ایرانی پارلیمنٹ اور خمینی کے مزار پر حملے، 12 افراد ہلاک، 42 زخمی

SAMAA | - Posted: Jun 7, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 7, 2017 | Last Updated: 3 years ago

3

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹ پر حملے اور خمینی کے مزار پر خودکش دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں 12 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق شعبہ ایمرجنسی کے قائم مقام سربراہ پیر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ تہران میں دہشت گرد حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 12 تک پہنچ گئی جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

3c

مزید جانیے : ایران پارلیمنٹ پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

مقامی میڈیا کے مطابق 4 مسلح افراد نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے داخلی دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، پارلیمنٹ پر فائرنگ کے چند لمحے بعد ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا جس میں 3 مسلح افراد نے تہران کے جنوبی علاقے میں واقع بانی عظیم اسلامی انقلاب امام خمینی کے مزار کے باہر فائرنگ کردی جس کے بعد حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

 3b 3a

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز کی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا، ایک خاتون بھی شامل ہے۔  عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ سماء / ویب ڈیسک

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube